گوجرانو الہ(نمائندہ خصوصی)اروپ میں بنیادی مرکز صحت برساتی اور سیوریج کے پا نی میں ڈوب گیا،انتظامیہ 24 گھنٹے گزرنے کے باجود بنیادی مرکز صحت سے پا نی کی نکاسی کرنے مین ناکام ،ادویات اور مشینری ضا ئع ہو نے کا خد شہ پیدا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اروپ مو ڑ میں گزشتہ روز ہونیوالی بارش کا پا نی بنیادی مرکز صحت اروپ میں داخل ہو گیا تھا بارش بند ہو نے کے 24 گھنٹے بعد بھی انتظامیہ بنیادی مرکز صحت سے برساتی اور سیوریج کے پانی کو نکلوانے میں ناکام نظر آرہی ہے بارش سے مرکز صحت کی بیرونی دیوار ٹوٹنے کی وجہ سے سیوریج کا پا نی بھی مرکز صحت میں داخل ہو چکا ہے ہسپتال کا فرنیچر،اور مشینری بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے جبکہ ادویات اور بچوں کی ویکسین ضائع ہونے کا خد شہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔
گوجرانو الہ:اروپ میں بنیادی مرکز صحت برساتی و سیوریج کے پا نی میں ڈوب گیا
Aug 03, 2024