گوجرانوالہ:بجلی بلوں سے پریشان والدین کیلئے بچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بجلی کے بلوں سے پریشان والدین کیلئے بچوں کی تعلیم جاری رکھنا بھی مشکل ہوگیا۔ اسٹیشنری آئٹمز پر بھاری ٹیکس عائد ہونے سے ربڑ، پنسل،سکیل سمیت دیگر اشیا بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئیں۔ اضافی ٹیکس سے اردو بازار کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔ تاجروں اور والدین نے ٹیکس فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے موجودہ  بجٹ  میں اسٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا تھا اور اس کے ساتھ ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہے۔ جس کی وجہ سے ربڑ، پنسل، مارکر اور شارپنر سمیت دیگر اشیا 20 فیصد تک مہنگی ہو گئیں ہیں۔ خریدار نہ ہونے سے دکاندار پریشان ہیں۔

ای پیپر دی نیشن