وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سے بیرسٹر عثمان ابراہیم ، توفیق بٹ کی ملاقات 

Aug 03, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ ذیشان ملک سے سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم اور سابق ایم پی اے توفیق بٹ کی ملاقات،سیاسی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا گوجرانوالہ میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور پارٹی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیربیرسٹر عثمان ابراہیم اور ڈویڑنل جنرل سیکرٹری توفیق بٹ نے صحت،تعلیم،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں وزیراعلی' پنجاب مریم نواز کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت تھوڑے عرصے کے دوران پنجاب بھر بہترین کام کر کے ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔

مزیدخبریں