ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رائے ذوالفقار علی کی زیرصدارت یوم استحصال کشمیر کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔متعلقہ اداروں کے سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور تیاریوں بارے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رائے ذوالفقار علی نے اداروں کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب 5 اگست یوم استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منائے گی، مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے مظالم کیخلاف بل بورڈ،بینرز،پینافلیکس ضلع کے اہم مقامات،چوک پر آویزاں کیے جا رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تینوں تحصیلوں میں واک اور ریلیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
ننکانہ :یوم استحصال کشمیر کی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
Aug 03, 2024