دھاندلی زدہ حکومت عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے : اویس عمر ورک 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوامی جذبات کی ترجمان پی ٹی آئی کی قیادت کے مطالبات کو سنجیدہ نہ لیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے کر کے اپنا موقف ہم اجاگر کریں گے دھاندلی زدہ حکومت عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے کسی شعبہ کو نہیں بخشا گیا معیشت تنزلی کا شکار ہے اور ملک روز بروز مزید مسائل و بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔ جس کی فکر کرنے کی بجائے حکمرانوں کی ساری توجہ اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے پر مرکوز ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انتخابی دھاندلی کا اذالہ، انتقامی کارروائیوں کی روک تھام ، بانی پی ٹی آئی و دیگر گرفتار رہنمائوں کی رہائی اور مہنگائی میں کمی کے حوالے سے حکمرانوں نے جلد کوئی پیش رفت یقینی نہ بنائی تو حالات ان کے قابو سے باہر ہو جائیں گے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن