نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)شہربھرمیں تجاوزات کی بھرمار مرکزی شاہراہیوں بازاروں میں قبضہ مافیامتحرک راستے سکڑ کر چند فٹ رہ گئے گزرنے والوں کو شدید پریشانی کا سامناانتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ شہر کی مرکزی شاہراہیں خرم گلفام پارک تھانہ روڈ ریلوے روڈ صدر بازار ریل بازار بازاروں اور دیگر چوراہوں پر دکانداروں ٹھیلے مالکان ریڑھی بانوںنے قبضہ جما رکھا ہے جس سے گزرنے والوں کو شدید پریشانی اٹھاناپڑتی ہے شہریوں نے گفتگو کرتے کہا کہ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی انتظامیہ شہر کی صورتحال کو بہتر بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔