شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہے اسے ملک و قوم کے مفادات کی بجائے اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں جن کی تکمیل کی خاطر ہر منفی ہتھکنڈا استعمال کیا جارہا ہے یہ وقت ملکی معیشت کوسنبھالا دینے کا ہے اگر اب ملک و قوم کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کی خاطر بھرپور کردار ادا نہ کیا گیا تو جمہوری عمل سے عوام کو اعتماد اٹھ جائے گا جس سے بچنے کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات ترک کر کے مجموعی قومی مفادات کی تکمیل پر توجہ دینا ہوگی، تنقید برائے تنقید کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔
پی ٹی آئی کو صرف اپنے سیاسی مفادات عزیز ہیں:منور اقبال
Aug 03, 2024