شیخوپورہ کی تاجر برادری نے قیام امن کیلئے ہمیشہ کردار اکیا :بلال ظفر شیخ  

Aug 03, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، سینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال و دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اورعشرہ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ و ضلع پولیس سے بھرپور تعاون یقینی بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے کہا کہ شیخوپورہ کی تاجر برادری امن پسند ہے جس نے ضلع کے پائیدار امن کے قیام کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار اکیا ہے جس پر ہم تاجر طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پر امید ہیں کہ آئندہ بھی یہ اسی جوش و جذبہ سے اپنی رضا کارانہ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ، اس موقع پرسینئر نائب صدر احمد خورشید چوہدری نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن عمر شیراز گھمن اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن میاں نویداشرف کو یقین دھانی کرائی کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے اور بین المسالک ہم آہنگی و اتحاد بین المسلمین کیلئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزیدخبریں