روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا بتانا ہےکہ جون 2024 میں 10168 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے، مالی سال 24 میں ایک لاکھ 26 ہزار 893 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولے گئے جس کے بعد  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی۔ اسٹیک بینک حکام کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے اور مالی سال 2024  میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2 ارب ڈالرجمع کرائے گئے جب کہ ستمبر 2020 سےجون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کل 8.25 ارب ڈالرجمع کرائےگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائے 5.21 کروڑ ڈالر مقامی سطح پراستعمال ہوئے، اکاؤنٹس سے 1.61 ارب ڈالر نکلوائےگئے جب کہ جون 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں واجب الادا ڈپازٹ 1.43 ارب ڈالر ہیں۔واضح رہے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت بیرون ملک پاکستانی آن لائن طریقے سے بینک یا سفارتخانے جائے بغیر  صرف 48 گھنٹوں میں اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور  بیرون ملک بیٹھ کر اپنے بلز یا فیسز کی رقم جمع کروا سکتے ہیں جب کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس ہولڈرز کو دیگر بہت سی سہولیات بھی میسر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن