اسرائیل نے مسجد الاقصیٰ کے امام پر ہی بیت المقدس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی

ایران میں شہید ہونے والے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر گرفتار ہونے والے الاقصیٰ مسجد کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صابری کو رہا کر دیا گیا۔اسرائیلی فورسزنے شیخ عکرمہ کواسماعیل ہنیہ کی تعریف پر گرفتار کیا تھا تاہم اب صیہونی فورسز نے شیخ عکرمہ کو رہا کر دیا ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شیخ عکرمہ صابری کے مسجدالاقصی میں داخلے پر8 اگست تک پابندی عائد کر دی ہے۔یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کیا گیا، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود تھے، انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ تہران میں اپنی قیام گاہ میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن