سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، نجران اور جدہ میں 4 افراد کو سعودی شہریت دینے کے شاہی احکامات اور وزارتی فیصلے جاری کئے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں ایمان جاسم محمد الاسعد کو سعودی شہریت دینے کا شاہی حکم جاری کیا گیا ۔نجران میں فضل عوض صالح الدغاری کی بیٹیوں دیانا اور شروق کو قانون شہریت کے آرٹیکل 14 کے تحت سعودی شہریت دینے کا وزارتی فیصلہ جاری ہوا ہے۔جدہ میں معن مروان عبدو الشاھین کو سعودی شہریت دینے کے حوالے سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ۔واضح رہے شہریت قانون کے مطابق وزیر اعظم کسی کو بھی سعودی شہریت دینے کے احکامات صادر کرتے ہیں۔