190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کرنیوالا جج تبدیل

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج کو تبدیل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت نمبر 1 کا جج تعینات کیا گیا ۔احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ ریفرنس کی سماعت کرتے تھے، محمد علی وڑائچ کو احتساب عدالت نمبر 1 کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔گریڈ 20 کی جج عابدہ سجاد کو احتساب عدالت نمبر 3 کا جج تعینات کیا گیا ہے۔وزارت قانون نے نئے ججز کی تعیناتیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے متعدد ججز کی تعیناتیوں کی نامزدگی کی سفارش کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن