جماعت اسلامی پاکستانکا راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا نویں روز بھی جاری ہے ، دن بدن دھرنے کے شرکا کی تعداد میں اضافہ ہو نے لگا ۔بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، بلز میں اضافی ٹیکسز، آئی پی پیز کے معاہدوں اور حکومتی اخراجات کم کرنے سمیت 10 مطالبات پر عمل کے لئے راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کا دھرنا نویں دن میں داخل ہوگیا۔ اس دوران ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی وجہ سے دھرنے کے شرکا کی تعداد بڑھتی جا رہی ۔دھرنے میں شریک کارکنوں کا جوش و ولولہ قائم ہے جب کہ خواتین و تاجر بھی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھرنے کا باقاعدہ حصہ بنتے جا رہے ہیںجبکہ تاجر تنظیموں کی جانب سے دھرنے کی حمایت میں کئی مقامات پر بینرز آویزاں کردیئے گئے۔