سعودی عرب:منشیات کے شامی سمگلر کو سزائے موت

 سعودی عرب میں منشیات کے شامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سکیورٹی فورس نے شامی شہری خالد ابراہیم المشھور کو نشہ آور گولیاں سمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ملزم نے ابتدائی تحقیق کے دوران جرم کا اعتراف کرلیا جس پر اس کا چالان عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے اقبالی بیان اور شواہد کی بنیاد پر سزائے موت کا حکم صادر کردیا تھا۔ الجوفشہر میں گزشتہ روز منشیات کے شامی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ معاشرے میں نشہ آور اشیا پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور منشیات کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والوں کو سخت سزا ئیں دی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن