چینی کی ریٹیل اوسط فی کلو قیمت میں 13 جون سے اب تک 4.56 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق قیمتیں بڑھنے پر چینی برآمد روکنے کے کابینہ کے فیصلے پر ابھی تک عمل نہیں ہو سکا۔
نئے سرکاری ڈیٹا میں چینی کی ریٹیل فی کلو قیمت بینچ مارک سے 2.25 روپے زیادہ ہے جبکہ ای سی سی نے چینی کی فی کلو ریٹیل پرائس کا بینچ مارک 145.15 روپے مقرر کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی اوسط ریٹیل فی کلو قیمت 147 روپے 40 پیسے ہے، چینی کی ریٹیل پرائس مقررہ بینچ مارک سے 11جولائی کو ہی زیادہ ہو گئی تھی۔
چینی کی ریٹیل قیمت 29 جولائی کو مقررہ بینچ مارک سے 2.56 روپے فی کلو بڑھ چکی تھی، کابینہ کمیٹی مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ نے چینی کی برآمد معطل کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔
وفاقی کابینہ نے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے، ای سی سی نے 13جون 2024 کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔
ای سی سی کی اجازت کے وقت ملک میں چینی کی اوسط ریٹیل فی کلو قیمت 143.15روپے تھی، ای سی سی نے 2 روپے اضافی مارجن کے ساتھ فی کلو چینی کا بینچ مارک 145.15روپے مقرر کیا تھا۔