لاہور (پ ر) پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری جنرل محمد بابر،سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان،سیکرٹری فنانس عبد القیوم ،ممبر ایگزیکٹو کونسل عمران شیخ اور ممبر ایونٹ کمیٹی محبوب احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں محمد یاسر بازئی کو ڈائریکٹر جنرل بلوچستان اسپورٹس بورڈ چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کیلۓ بھرپور خدمات انجام دیں گے انشاءاللہ تمام میڈیا اور خاص طور پر پاکستان اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن بلوچستان اسپورٹس کی کوریج کے حوالے سے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔