’’بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو پرانے حساب چکانے پڑجائیںگے‘‘نوائے وقت سے گفتگو

لاہور (لیڈی رپورٹر) بھارتی میڈیا منفی پراپیگنڈا سے حالات کو جنگ کی طرف لے جارہا ہے پاکستانی حکمرانوں کو بھی مہذب رویہ ترک کرکے بھارت کو ’’شٹ اپ‘‘ کہہ دینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ق لیگ کی ممبر صوبائی اسمبلی زوبیہ رباب ملک نے کہا بھارتی میڈیا امن کا دشمن ثابت ہوا ہے، ممبر قومی اسمبلی پیپلزپارٹی یاسمین رحمان نے کہا ممبئی دھماکے بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نااہلی ہے۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی مصباح کوکب نے کہا بھارت میڈیا وار ختم کردے۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین لاہور کی سینئر نائب صدر نگہت ناصر شیخ ٗ مسلم لیگ (ق) پنجاب کی نائب صدر، صوبائی اراکین اسمبلی آمنہ الفت، خدیجہ عمر فاروقی اور ثمینہ خاور حیات نے مشترکہ بیان میں کہا بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو اسے پرانے حساب بھی چکانے پڑجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...