کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی کاروبار مثبت زون میں رہا

Dec 03, 2008

سفیر یاؤ جنگ
لاہور+کراچی (کامرس رپورٹر+مارکیٹ رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری جمود کے باعث ایل ایس ای انڈیکس 25 میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور اسکا حجم 2825.36 پوائنٹس کی سطح پر برقرار رہا اور صرف 500 حصص کا کاروبار ہوسکا۔ جبکہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی کاروبار مثبت زون میں رہا کے ایس ای 100انڈیکس کسی تبدیلی کے بغیر 9187.10پوائنٹس پر بند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میں3کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور معمولی تیزی غالب رہی ۔نیشنل اسیٹس کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ منگل کے روز مجموعی سودوں میں ایک لاکھ 97ہزار 300حصص کے زائد سودوں میں کاروبار ہوا۔ جس کے نتیجے میں منگل کے روز مزید 10فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
مزیدخبریں