پاکستانی آرمی چیف جنرل کیانی اقتدارمیں نہیں آنا چاہتے۔ وکی لیکس

ویب سائٹ وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی نے ،اکتوبردوہزار نو میں امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن سے ملاقات میں بتایا کہ وہ چاہتے تو وکلا کے لانگ مارچ کے دوران اقتدارسنبھال سکتے تھے،مگر وہ اقتدارمیں آنے کے خواہشمند نہیں ، اس ملاقات میں آئی ایس آئی کے چیف جنرل احمد شجاع پاشا بھی موجود تھے ، جنرل کیانی نے امریکی سفیر کو بتایا کہ وہ وزیرستان آپریشن کے لئے تیارہیں مگر صدر زرداری کا خیال ہے کہ اس آپریشن کو موسم بہار تک ملتوی کردیا جائے ، امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات میں جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ انہوں صدرزرداری کو بھارت کے ساتھ بیک ڈور چینل ڈپلومیسی کا مشورہ دیا، اوراس مقصد کے لئے سابق سیکرٹری خارجہ ریاض احمد خان کانام تجویز کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن