سپریم کورٹ نے پی سی او ججز پرتوہین عدالت کے کیس میں لارجر بینچ کے تین ججزپراٹھائے گئے اعتراضات پرفیصلہ محفوظ کر لیا

Dec 03, 2010 | 15:24

سفیر یاؤ جنگ
جسٹس سائرعلی کی سربراہی میں جسٹس ایم اے شاہد صدیقی، جسٹس طارق پرویز، جسٹس خلیجی عارف حسین، جسٹس جواد ایس خواجہ پر مشتمل بینچ نے پی سی اوججز توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ جسٹس حسنات اورجسٹس شبررضا کے وکیل ڈاکٹرعبدالباسط نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بینچ کی تشکیل صحیح نہیں اس لئے اس فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی، انہوںنے کہا کہ ان کی بینچ کے ججوں پراعتراض کی درخواست پہلے سنی جائے، انہوں نے جسٹس طارق پرویز،جسٹس ایم اے شاہد صدیقی اور جسٹس سائرعلی پر اعتراضات اٹھائے،اس پر لارجر بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،مقدمے کی مزید سماعت چھ دسمبر کو ہوگی
مزیدخبریں