مہمند ایجنسی میں نیٹوجارحیت کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

Dec 03, 2011 | 13:58

سفیر یاؤ جنگ
ڈیرہ اسماعیل خان کی صحافتی تنظیموں کی جانب سےپریس کلب کےسامنےکیےگئےاحتجاجی مظاہرے کےشرکاء نے بینرزاورپلےکارڈز اٹھارکھےتھےجن پرمختلف نعرےدرج تھے۔مظاہرین کا کہناتھاکہ امریکہ کا طرزعمل یہ ظاہرکرتا ہےکہ وہ خودسب سےبڑا دہشتگرد ہے۔ان کاکہناتھاکہ نیٹو حملہ ملکی سلامتی پروار ہے۔ مظاہرین نےحکومت کی طرف سے نیٹو سپلائی لائن معطل کرنےاورشمسی ایئربیس خالی کرانےکےفیصلےکوسراہتےہوئےمطالبہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی صورت امریکیوں کو دہشت گردی کےخلاف خودساختہ جنگ میں پاکستانی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہ دی جائے۔
مزیدخبریں