امریکہ سے موجودہ کشیدگی کے بعد سے اب تک معاشی پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑاٹارگٹ معاشی استحکام ہےرواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران چھ سو چالیس ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئیں جوگزشتہ سال کے مقابلے میں اٹھائیس فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران بجلی کے ادارے ہی حکومتی خزانے پرسب سے بڑے بوجھ رہے اور چار سال میں ان اداروں کو سبسڈی کی مد میں ایک ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کی جاچکی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں توقعات سے زائد اضافے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات نے پاکستانی معیشت کو سنبھلنے نہیں دیا۔ اب وفاق سے زیادہ اختیارات اور وسائل صوبوں کے پاس ہیں لہذا صوبوں کو عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانی ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن