سابق ڈپٹی ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) نصرت نعیم کیخلاف چیک باﺅنس کا مقدمہ درج آئی جی نے غفلت پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) اسلام آباد پولیس نے سابق ڈپٹی ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل (ر) نصرت نعیم کیخلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق انڈسٹریل ایریا پولیس سٹیشن نے اسلام آباد کے رہائشی محمد علی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے والے تھانے کے انچارج اور پولیس اہلکاروں کو اس سے متعلق کچھ پتہ نہیں تھا کہ مقدمہ ایک سابق فوجی افسر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ نصرت نعیم نے محمد علی کو 30ملین کا چیک دیا تھا جو باﺅنس ہو گیا اس بات کی تصدیق تھانے کے ایک اہلکار نے کی۔ آئی جی اسلام آباد نے سابق فوجی افسر کے خلاف بغیر تصدیق کے مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا ایک سینئر پولیس افسر نے نیشن کو بتایا کہ ایس ایچ او کو فرائض میں غفلت پر معطل کیا گیا اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد بنیامین سے مﺅقف کیلئے فون کیا گیا مگر رابطہ نہ ہو سکا۔ قانون کے مطابق پولیس کسی بھی چیک ڈس آنر کی درخواست آنے پر فوری مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔

ای پیپر دی نیشن