”لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت کو سالانہ 9 ارب ڈالر نقصان ہو رہا ہے“

لاہور (خبر نگار) بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے ملکی معیشت کو سالانہ 9 ارب ڈالر کے قریب نقصان ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق 18 کروڑ پاکستانیوں میں سے 13 کروڑ غربت کے شکنجے میں پھنس چکے ہیں جبکہ سفید پوش اور کم آمدنی والہ طبقہ تیزی سے غربت کی دلدل میں غائب ہو رہا ہے 2008ءسے اب تک توانائی کے شعبہ میں دی جانی والی سبسڈی اور پبلک سیکٹر کے اداروں پی آئی اے اسٹیل مل ریلوے کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر سے زائد وسائل صرف کئے گئے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما اور پاکستان انجینئرنگ کانگرس کے سابق نائب صدر سید انوار حسنات نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں سے 437 ارب روپے کے قرضے حکمرانوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک طرف صنعتیں اور فیکٹریاں بند ہونے سے بے روزگاری کی شرح میں گزشتہ ساڑھے چار سال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری طرف فاقوں کی وجہ سے معاشرے میں بے راہ روی اور خود کشیوں کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن