اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ہم خیال کے رہنما اور سابق سنیٹر ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ مارچ کے وسط میں نگران حکومت قائم ہو جائے گی، آنئدہ عام انتخاب اپریل 2013ءکے وسط میں ہو نگے ،امریکہ اور فوج نواز شریف کو اقتدار میں آنے سے نہیں روکیں گے بلکہ امر یکہ نواز شریف سے بطور وزیر اعظم ڈیل کر نے کو تیار ہے۔ جنوبی پنجاب صوبہ الیکشن سے پہلے نہیں بنے گا،ممکن ہے آئندہ منتخب حکومت صوبے بنائے ۔
امر یکہ نواز شریف سے بطور وزیر اعظم ڈیل پر تیار ہے: سےنیٹر ہارون اختر
Dec 03, 2012