سری لنکا: چیف جسٹس کے مواخذہ پر سپرےم کورٹ اور پارلیمنٹ کے اختلافات میں اضافہ

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا میں چیف جسٹس شیرانی بندرانائیک کے مواخذہ پر ملکی پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہو گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی امور میں کسی باہر کے ادارے کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پارلیمانی سلیکٹ کمیٹی کے ارکان سپریم کورٹ کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیں گے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ آئین کے دائرہ کار کے اندر رہ کر کام کرے گی۔ سپریم کورٹ نے پارلیمان سلیکٹ کمیٹی کے ارکان کو آگاہ کیا کہ مقدمہ کی اگلی سماعت 14 دسمبر کو ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن