قصور(نامہ نگار) سابق صدرپرویزمشرف۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چےئرمین اور سابق صدرپرویز مشرف نے قصور کے نواحی گاﺅں تھہ شیخم میں عوام سے اپنے ایک ٹیلیفونک خطاب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ضلع قصور سے میرا تعلق 1965کی جنگ سے ہے جب میں فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ آفیسر تھا ۔ انشاءاللہ پاکستان واپس آکر قصور کی عوام کی چاہت اور پیار کو مدنظر رکھتے ہوئے قصورکے حلقہ NA139سے ہی الیکشن لڑوں گا ۔ہم نے اپنے دورحکومت میں کسان بھائیوں کی بہتری اور خوشحالی کیلئے غریب کسانوں کے قرضے معاف کئے اور بے شمار ترقیاتی کام کروائے جن میں لاہور سے قصور روڈ اور قصور سے دیپالپورروڈ کی تعمیرسمیت ،سوئی گیس ،موبائل فون ،جیسے بڑے بڑے منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے ہے۔ موجودہ دور حکومت میںپاکستان کے کسان اور مزدورغریب سے غریب تر ہوتے جارہے ہیں کوئی ان کو دیکھنے والا یا ان کو خوشحالی دینے والا نہیں ہے انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر پاکستان کو مزید خوشحال بنائیں گے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران اور امیدواران نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا جن میں چوہدری اشرف اورحلقہ پی پی178کے نامزد امیدوار میاں شریف ودیگر شامل تھے ۔ٹیلیفونک خطاب کے موقع پرعوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔