نارووال (ثناءنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سیاسی مسئلہ بن چکی ہے اگر اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم بنا تو یہ فائدے کی بجائے نقصان دہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کئی سیاسی جماعتوں کو تحفظات ہیں جنہیں دور کرکے ہی ایسا منصوبہ شروع کیا جا سکتا ہے اور ایسے متنازعہ منصوبوں پر تمام جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اتفاق رائے کے بغیر کالا باغ ڈیم بنانا نقصان دہ ہو گا: احسن اقبال
Dec 03, 2012