وزارت پٹرولیم نے قادر پور گیس فیلڈ کی قیمت میں 10 فیصد اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی


اسلام آباد (آن لائن) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے قادر پور گیس فیلڈ کی قیمت میں 10 فیصد اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ منظوری کے بعد صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور یہ اوگرا کی جانب سے حالیہ 9.8 فیصد اضافے کے علاوہ ہوگا۔ وزارت پٹرولیم نے قادر پور گیس فیلڈ کی موجودہ قیمت 2.56 ڈالر سے بڑھا کر 3 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کرنے کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...