لاہور (پ ر) قوم کی نظریں عمران خان پر ہیں‘ سونامی کرپٹ عناصر کو بہا لے جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی 153 کے کوآرڈینیٹر عبدالکریم کلواڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ بیروزگاری کے باعث سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو کئی بار آزما چکے ہیں لیکن ہر بار مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھ گئے۔ عبدالکریم کلواڑ نے کہا کہ حکمرانوں سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی۔