اسلام آباد (اے پی پی) 21 سال کے دوران بین الاقوامی ترسیلات زر میں 8 گنا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ سال کے دوران کم ترقی یافتہ ممالک کو27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ کم ترقی یافتہ ممالک کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زر غربت کے خاتمہ میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2008ءمیں عالمی اقتصادی بحران کے باعث ترقی یافتہ ممالک سے کی جانے والی ترسیلات زر متاثر ہوئی تھیں، تاہم ہر گزرتے سال کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہورہا ہے اور سال 1990ءتا 2011ءکے دوران ترسیلات زر میں 8گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔