چکوترا معدے کی تیزابیت‘ کولیسٹرول میں کمی موٹاپا دور کرتا ہے: ماہر ین صحت

Dec 03, 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) چکوترا کھانے سے معدے کی تیزابیت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔ چکوترے میں کیلشیم‘ فاسفورس‘ آئرن‘ وٹامن بی کمپلیکس اور وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ کولیسٹرول میں کمی کرنے کے علاوہ موٹاپا دور کرنے میں بھی یہ انتہائی مفید ہے۔ چکوترا بھوک میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ معدے کی قوت بھی بڑھاتا ہے۔ جدید طبی تحقیق کے مطابق چکوترے کا باقاعدہ استعمال قلب‘ جگر اور گردوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔

مزیدخبریں