میاں شہباز شریف کے عزم نے ڈینگی کا خاتمہ کر دیا: اکرام اللہ خان کاکڑ

Dec 03, 2012

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماﺅں چیف آرگنائزر پی پی 146 لاہور اور یوسی 48 مغلپورہ کے سابقہ جنرل کونسلر اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، محمد خالد، رانا شیخ محمد عمران، طارق ڈار، شیخ مانی، تابندہ کاکڑ، شیخ عادل، فیصل عدنان اور باجی نجمہ محبوب بٹ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور عوام کے بھرپور تعاون سے مختصر وقت میں عزم کے ساتھ ڈینگی کا خاتمہ کر دیا۔ ڈینگی ایک ایسا مرض ہے جس کے خلاف قومیں 50-50 سال تک جدوجہد کرتی رہی ہیں، میاں شہباز شریف کے اقدامات کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ اس وقت ملک پاکستان میں شباز شریف جیسی شخصیات کی بہت کمی ہے۔ اس موقع پر ہمشیرہ عتیق آسیہ یونس، نرگس یونس، فواد امجد، یاسر یٰسین، قاضی ساجد محمود بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں