کالاباغ ڈیم منصوبہ مکمل ہونے سے معیشت مضبوط ہو گی: رائے منصب

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر مملکت رائے منصب علی خان نے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دے کر انیس کروڑ عوام کا بھلا کیا ہے کالاباغ ڈیم منصوبہ تکنیکی اور معاشی نقطہ نگاہ سے قابل عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ننکانہ صاحب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں فاضل عدالت کے ڈیم کے متعلق فیصلہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...