اسلام آباد (اے پی پی) بنک آف خیبرسے جاری کردہ قرضوں کی واپسی کی شرح 99.5فیصد ہے جبکہ بنک نے مزید کاروباری اورصنعتی قرضوں کےلئے 30ارب روپے مختص کئے ہیں، جس میں سے 60فیصد قرضے خیبرپختونخوا کی صنعتوں اور تجارتی اداروں کو جاری کئے جائیں گے۔ بی او کے سے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کےلئے ایک ارب روپے کے قرضے 9 فیصد رعایتی شرح سود پر دیئے جائیں جن کی مدت 7 سال ہوگی، یہ قرضے حکومت کی شروع کردہ نئی سکیم” صنعتی ترقی“ کے تحت جاری کئے جائیں گے۔
بنک آف خیبر نے کاروباری اورصنعتی قرضوں کےلئے 30ارب روپے مختص کردئیے
Dec 03, 2012