انٹرنیشنل پیس ریسلنگ چیمپئن شپ کی جھلکیاں


چودھری محمد اشرف
٭۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کے لئے سکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ٭۔ پاکستان میں پہلی بار منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فری سٹائل مقابلوں کو دیکھنے کیلئے شائقین مقابلوں سے کئی گھنٹے پہلے ہی سٹیڈیم میں پہنچ گئے تھے۔ ٭۔ جاپانی پہلوان رنگ میں آتے تو شائقین تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے۔٭۔ ریسلنگ مقابلوں کو دیکھنے کیلئے پانچ سے سات ہزار شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ٭۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، محمد حسین انوکی، ناصر بھولو سمیت مرحوم جھارا پہلوان کی فیملی نے بھی سٹیڈیم میں مقابلے دیکھے۔٭۔ محمدحسین انوکی نے آخری مقابلے کے دونوں پہلوانوں کے درمیان مصافحہ کرایا جس کے بعد انٹرنیشنل سپورٹس پیس ریسلنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں اختتام ہو گیا۔
٭۔ مقابلوں کے دوران کسی بھی شخص کو سٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن