لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے کلرک کے تشدد کا نشانہ بننے والی قومی ایتھلیٹ نگہت کوثر نے تحقیقاتی کمیٹی کو جانبدار قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ نگہت کوثر کا کہنا ہے اسے تحقیقاتی کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ نگہت کوثر کو چند روزقبل پنجاب یونیورسٹی ویمنز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کلرک شاہد بٹ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کی تھی۔۔ نگہت کوثر کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر منصور سرور اور ایڈیشنل سپورٹس ڈائریکٹر شمسہ ہاشمی شامل ہیں ۔