”حکمران عوام کی خدمت نہیں‘ شعبدہ بازی کر رہے ہیں“

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، نائب صدر مہر محمد سلیم، نائب صدور پنجاب شیخ طلال امجد، احد حنیف، عزت رسول ایڈووکیٹ، صدر کراچی یونس میمن، صدر فیصل آباد چودھری ندیم مصطفی، صدر چنیوٹ رانا شہزاد اقبال، نائب صدور لاہور مرزا عنایت علی اور مہران اجمل خان نے کہا کہ حکمران عوام کی خدمت اور ملک کی حفاظت نہیں بلکہ شعبدہ بازی کررہے ہیں، ووٹوں کیلئے سرکاری نوٹوں سے سیاسی رشوت کا بازار گرم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک کسی سیاستدان یا سیاسی پارٹی نے وفاداریاں تبدیل کرنے کی حوصلہ شکنی نہیں کی، ہر جماعت میں لوٹوں کو پذیرائی ملتی ہے جبکہ کارکنان کوان کی کمٹمنٹ اور خدمات کا کوئی انعام یا مقام نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں ہر اس پارٹی کو مسترد کر دیں جوجعلی ڈگریوں کے سبب نااہل قرار پانے والے افراد کو ٹکٹ دے۔

ای پیپر دی نیشن