”ملک سازشوں میں گھرا ہے‘ میاں نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہونگے“

Dec 03, 2012

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے رائے ونڈ خورد میں لیگی ر ہنماﺅں بابا اسحاق وغیرہ کی طرف سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کیا، اس موقع پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے گروپ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا، جلسہ میں صدر مسلم لیگ صوبائی حلقہ 161 چودھری عبدالشکور، صدر مسلم لیگ سٹی رائے ونڈ حاجی محمد عباس ملک، صدر یوتھ ونگ رائے ونڈ سٹی شفقت علی شیرازی، کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ افتخارالحسن راجہ اور تاجر رہنما منصور احمد بھٹی نے بھی شرکت کی۔ چودھری عبدالغفور نے کہا کہ پاکستان سازشوں میں گھرا ہوا ہے، میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا عوام کیلئے چوبیس گھنٹے جاگ کر کام کرنا انہیں واقعی خادم اعلیٰ ثابت کرتا ہے، جنہوں نے اوورہیڈ برج انڈر پاسز، سڑکیں، واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کیلئے کروڑوں روپے کی گرانٹ دے کر رائے ونڈ کو ماڈل سٹی بنایا اور تحصیل کا درجہ دے کر انصاف کی فراہمی کو عوام کی دہلیز تک پہنچا دیا ہے۔ بابا اسحاق نے کہا کہ صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نواز شریف ثانی ہیں وہ ان کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، صوبائی وزیر نے ٹیوب ویل کی تنصیب اور سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزیدخبریں