بنگال ٹائیگرز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن کالی آندھی کو 160 رنز سے دھول چٹا دی


کھلنا (نیوز ایجنسیاں) بنگال ٹائیگرز نے پانچ ایک روزہ میچ کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کالی آندھی کو 160رنز کے بھاری مارجن سے دھول چٹا کر 2-0 کی برتری حاصل کرلی ‘بنگلہ دیش الیون کی جانب سے انعام الحق کے 120 اور کپتان مشفیق الرحیم79 رنز ‘174 رنز کی شاندار شراکت ویسٹ انڈیز کو 293 رنز کا ہدف ‘ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال نے5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ‘ ہدف کے تعاقب میں کالی آندھی کی مضبوط اور جارحانہ بیٹنگ لائن فلاپ ‘ پوری ٹیم 31.1اوورز میں 132رنز پرڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو کھیلنے کی دعوت دی جوکہ کارگر ثابت نہ ہوئی۔بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال اورانعام الحق نے سیریز کا آغاز کیااور بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 9کے اسکور پر گری۔تمیم اقبال 5رنز پر رسل کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 21کے مجموعی اسکورپرگری ۔نعیم السلام 6رنز پر رام پال کا پہلا نشانہ بنے۔174رنز کی شاندار شراکت کے بعد 195کے مجموعی اسکورپر بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ گری۔کپتان مشفیق الرحیم79رنز بنانے کے بعد رامپال کا دوسرا نشانہ بنے ۔201کے اسکورپرناصر حسین 4رنز بنانے کے بعد رامپال کا تیسرا نشانہ بنے ۔265کے مجموعی اسکور پر معین الحق 31رنز بنانے کے بعد پولین لوٹ گئے۔ 265کے اسکور پر انعام الحق شاندارسنچری بنانے کے بعد روی رامپال کی گیند پر نارائن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔انعام الحق نے 143گیندوں پر 13چوکے اور 2چھکے لگا کر 120رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رامپال نے49رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں 11کے اسکور پر ہی ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ گر گئی۔سیمنز 9رنز بنانے کے بعد سوہاگ غازی کا شکار بنے اسی طرح ویسٹ انڈیز کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور کوئی بھی بلے باز بہتر کھیل پیش نہ کرسکا ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے براوو 28رنز جبکہ پولارڈ 25رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے سہواگ غازی اور عبدالرزاق نے 3،3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔انعام الحق شاندار سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...