لاہور (این این آئی) اداکارہ حیا علی نے کہا ہے کہ ثناءکیساتھ بھارتی فلم ”دل پردیسی ہو گیا“ میں کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، ثناء”اداکارہ“ تو ہو سکتی ہے لیکن ایکٹر نہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حیاءعلی نے کہا کہ ثناءخود کو بہت بڑی اداکارہ سمجھتی ہے لیکن میری نظر میں ایسا کچھ نہیں اور میرا ثناءکیساتھ بھارتی فلم میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی ناخوشگوار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاجزی اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے اور میں اس راہ پر چلنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں۔