لاہورمیں سی این جی اسٹیشنز مالکان کی ہڑتال کےدوران کھلےرہنےوالے گیس اسٹیشنز بھی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کےتحت بند۔

 ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہورمیں بھی گیس اسٹیشن مالکان کی ہڑتال چھٹےروزبھی جاری رہی تاہم گیس لوڈ مینجمنٹ کےتحص آج صبح چھ بجےسی این جی اسٹیشنزاگلےچونسٹھ گھنٹوں کیلئے بند کردیئےگئےدوسری جانب سی این جی کی عدم دستیابی کے باعث شہر کے نوے فیصد سے زائد پمپس بند رہے جبکہ باقی ماندہ گیس اسٹیشنزپرسی این جی کے حصول کیلئےطویل قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ایک جانب عدالت عام آدمی کو ریلیف دے رہی ہے جبکہ دوسری طرف حکومت عدالتی احکامات پر عملدرامد کرانےمیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ دوسری جانب میرپورخاص میں بھی ٹیکسی اور آٹو رکشہ ایسوسی ایشن نے حیدرآباد روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔ مظاہرین اوگرا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور دو افراد کو حراست میں لےلیا۔ ادھر ڈیرہ غازیخان میں بھی سی این جی اسٹیشن مالکان من مانی کرتے نظرآئے، اور گیس کی فروخت معطل رکھی جس پر صارفین نے شدید احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن