رکی پونٹنگ کا انٹرنیشنل کرکٹ کا سفراختتام پزیرہوگیا۔ گراؤنڈ سے رخصتی پرساتھی کھلاڑیوں اورتماشائیوں نے عظیم کرکٹرکوشانداراندازمیں خراج تحسین پیش کیا۔

پرتھ میں جاری جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا کے درمیان تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگزمیں آسٹریلیا کے مایہ نازکھلاڑی اورسابق کپتان رکی پونٹنگ جب بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں داخل ہوئے توشائقین کرکٹ نے کھڑے ہوکرانہیں سلامی دی۔ گریزپرپہنچنے سے قبل جنوبی افریقن ٹیم نے بھی تالیوں کیساتھ انکا استقبال کیا۔ رکی پونٹنگ اپنے آخری میچ میں کوئی قابل قدر کارکردگی نہ دکھا سکے اور پہلی اننگز میں چار اور دوسری اننگز میں آٹھ رنز ہی بنا پائے۔ انٹرنیشنل کرکٹ سے انکی ہمیشہ کیلئے پویلین واپسی کا سفر بھی یادگار رہا، تماشائیوں کی بھرپور تالیوں کی گونج میں جنوبی افریقہ کے تمام کھلاڑیوں نے ان سے مصافحہ کیا، گراؤنڈ چھوڑنےسے قبل انھوں نے اپنا بیٹ اور ہیلمنٹ لہرا کر تماشائیوں کو الوداعی سلام کیا جبکہ اس موقع پر انکی بیوی سمیت کئی آنکھیں اشکبار تھیں۔

ای پیپر دی نیشن