آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے۔

Dec 03, 2012 | 11:47

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں جبکہ آئندہ چند روزمیں ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک اوربعض علاقوں میں ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزملک میں سب سے زیادہ گرمی لسبیلا میں پڑی جہاں درجہ حرارت انتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں