دوہری شہریت پرخالی ہونے والی نوشہروفیروزکے حلقہ پی ایس اکیس میں ضمنی انتخاب چاردسمبرکوہوگا۔

Dec 03, 2012 | 13:37

دوہری شہریت میں نااہل قراردیئے جانے والے پیپلزپارٹی کے احمدعلی شاہ کے حلقہ پی ایس اکیس نوشہروفیروزمیں الیکشن کمیشن نے چاردسممبرکوضمنی انتخاب کا اعلان کیا جس میں اکیس امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں تین امیدوارپیپلزپارٹی کے سید سرفرازحسین شاہ، نیشنل پیپلزپارٹی کے ابرارحسین شاہ اورآزادامیدوارسیدزوہیب حسین شاہ میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عبدالعلیم گھانگھروکی پوزیشن بھی متوازی ہے۔ ضمنی انتخابات کے موقع پرچیف الیکشن کمشنرکی ہدایت پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں جبکہ رینجرزاورپولیس کی بھاری نفری کوپولنگ اسٹیشنوں پرتعنیات کیاگیا ہے۔

مزیدخبریں