ابوالحسن اصفہانی روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے مفتی اسماعیل جاں بحق ہوگئے، اس سے قبل سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائرسے دونوجوانوں کی بوری بندلاشیں ملی ہیں۔ جنکے جسم پرتشددکے نشان تھے۔ ادھرکورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹرہدایت اللہ شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اورنگی کے علاقے صابری چوک پرمسلح افراد کی ویگن پرفائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے، حالات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے نے علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے۔