پاکستانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت سیکرٹری دفاع آصف یاسین جبکہ امریکی وفد کی سربراہی نائب وزیردفاع جیمزملر نے کی ۔اجلاس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر نمائندے اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون، امریکی فوجی امداد کی بحالی، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون، ڈرون حملوں اورافغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کی صورتحال سے متعلق امورزیرغور آئے۔ اجلاس میں امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی رکی ہوئی تین ارب ڈالرکی امداد میں سے پچاس کروڑ ڈالر جاری کئے جانے کا اعلان متوقع ہے۔