ٹوائی لائٹ ساگاکی آخری فلم بریکنگ ڈان پارٹ ٹوایک کروڑچوہترلاکھ ڈالرکے بزنس کے ساتھ مسلسل تیسرے ہفتے بھی امریکی باکس آفس پرچھائی رہی۔ ویمپائرزاسٹوری مجموعی طور پردوسوپچاس ملین کماچکی ہے۔ جبکہ بانڈ سیریزکی فلم اسکائی فال نے ریلیزکے چوتھے ہفتےایک کڑورسترلاکھ ڈالرکا کامیاب بزنس کیا اور ایجنٹ زیروزیروسیون اب تک دوسوچھیالیس ملین ڈالر بٹور چکا ہے۔
اسٹیون اسپیل برگ کی لنکن اور رائز آف دی گارجینزتیسرے نمبرپررہیں۔