کیاپاکستان واقعی ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے؟

Dec 03, 2013

مراسلات

مکرمی!پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست کانام کہ جس کا اپنا آئین ،قانون اور پارلیمنٹ ہے۔لیکن کبھی کبھی ذہن یہ ماننے کو تسلیم ہی نہیں کرتا۔اس کی بھی وجہ ہے کہ جب سے ہوش سنبھالاہے تب سے لے کر آج تک یہی دیکھتااور سنتاآرہاہوں کہ اس ملک میں وہی پالیسیاں چلتی ہیں جو امریکہ کی منشا کے مطابق ہوں۔پاکستان کو آزاد اور خود مختار ریاست کہنے والوںکو ایک بار سوچنا چاہئے کہ وہ کس بنا پر ایسا کہہ رہے ہیں۔جس طرح کی پالیسیوں پر یہ ملک چل رہاہے وہ کسی بھی آزاد اور خودمختار ملک کی پالیسیاں نہیں ہوسکتیں۔ پاکستان اگر آزاد اور خودمختار ریاست ہوتا تومعاشی پالیسیاں آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سے بن کر نہ آتیں۔(سمیع الرحمان ضیائ،لاہور)

مزیدخبریں