سندھ میں ایڈز کامرض خطرناک شکل اختیار کررہا ہے، کشورہ زہرا

کراچی (لیڈی رپورٹر)ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریض صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں جو انتہائی خطرناک علامت ہے اور حکومتی ، سیاسی، سماجی اور مذہبی سطح پر ایچ آئی وی اور ایڈز کی موذی بیماری کے بارے میں عوام اور خصوصا خواتین میں شعور بیدا کرنے کیلئے آگاہی پروگراموں کا انعقاد اس موذی بیماری کے خاتمے اور نجات کا سبب بن سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایچ آئی وی اور ایڈز کی موذی بیماری سے بچاﺅ کی آگاہی کے عالمی دن کے موضوع پر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں منعقدہ” آگاہی “ پروگرام کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران و کارکنان سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ کشور زہرا نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ خواتین تعلیم ، صحت سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اوراپنی صحت کے حوالے سے معلومات کی مکمل آگاہی رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر بیماری سے بچاو¿ کا طریقہ کار ہوتاجس کے حوالے سے آگاہ ہونا ہمارے لئے بہت ضروری ہے ۔ اس مرض کے پھیلاو¿ کی روک تھا م کیلئے زیادہ سے زیادہ ورکشاپ ، واک اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے پمفلٹ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر نگہت شکیل نے کہا کہ صحت ، ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں دن منانا اور خواتین کو اس مرض کی علامت اور اس سے بچاو¿ کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے مریض سے ہمیں عزت سے پیش آنا چاہئے اس کی وجہ صرف بے راہ روی ہی نہیں ہوتی بلکہ دوسرے ذرائع سے بھی یہ بیماری پھیلتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ این جی اوز کے تعاون سے اسکریننگ اور آگاہی کا پروگرام ترتیب دے اورایچ آ ئی وی اور ایڈز کے روک تھام کیلئے عملی کوششیں شروع کرے ۔ شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی نائلہ لطیف نے پروگرام میں ڈاکٹر نگہت شکیل کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
کشورہ زہرا

ای پیپر دی نیشن